’کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے‘ مسلم لیگ ن کو پریشان کُن اشارے ملنے لگے

اسلام آباد :سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو متعلقہ حلقوں سے پریشان کُن اشارے ملنے لگے۔ جنگ اخبار میں انہوں نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو دال میں کچھ کالا نظر آ رہا ہے اس لیے جماعت اپنے سیاسی بیانیے پر نظرثانی کر رہی ہے اور یہ امکانات بھی موجود ہیں کہ شاید ن لیگ ایک بار پھر اپنا پرانا ’ووٹ کو عزت دو‘ کا بیانیہ دوبارہ اختیار کرے۔
انہوں نے لکھا کہ متعلقہ حلقوں سے کچھ پریشان کُن اشارے ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور کچھ اداروں کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے سخت موقف کی پالیسی اختیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس کے علاوہ یہ بات پر بھی زیرِغور ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عوام اور میڈیا کے ساتھ اپنے روابطہ دوبارہ شروع کریں۔
دوسری طرف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں