وزیر اعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات

اسلام آباد: افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد افغانستان اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان جب کہ اشرف غنی نے افغان وفد کی قیادت کی۔
افغان صدراشرف غنی نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل، تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، مواصلات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں امن واخوت کے لئے افغانستان پاکستان حکمت عملی کوعوام کی بہتری کے لئے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں