us dollar

سیاسی عدم استحکام، ڈالر مزید 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی : پاکستان روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔آج ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔آج انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239 روپے کا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی،روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں