وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی آج بنی گالا میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔علاوہ ازیں موجودہ سیاسی صورتحال میں پنجاب کا محاذ، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں