حکومت کی 2 ارب ڈالر کے عوض پاور پلانٹس فروخت کرنے کی تیاری

اسلام آباد : حکومت 2 ارب ڈالر کے عوض پاور پلانٹس فروخت کرنے کی تیاری کررہی ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دونوں پاور پلانٹس ایک خلیجی ملک کو دئیے جائیں گے۔او جی ڈی سی ایل سمیت 3 آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شئیر فروخت کر نے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد آرڈیننس لایا جا سکتا ہے۔آرڈیننسز سے پیرا رولز ، ایس ای سی پی،اسٹاک مارکیٹ نجکاری رولز سے مستشنیٰ ہو سکتا ہے۔آرڈیننس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل میں کمپنیز ایکٹ کے رولز سے استشنیٰ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں