آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہوگئے

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ اور آصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم ان کی ویکسی نیشن مکمل ہے، اس کے ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگ چکی ہوئی ہے، سابق صدر نے کورونا کی ہلکی علامات کے ساتھ خود کو آئسولیٹ کرلیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں