ماریہ واسطی کی شراب نوشی کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی کی شراب پینے کی ویڈیو لیک ہو کر منظرعام آ گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ماریہ واسطی کو اس ویڈیو میں ہوٹل کے ایک کمرے میں ایک نوجوان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جہاں دونوں مبینہ طور پر شراب پی رہے ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تاحال تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیو حالیہ دنوں بنائی گئی ہے یا کوئی پرانی ویڈیو ہے جسے اب انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اداکارہ کی طرف سے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ۔ انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو پر کمنٹس میں اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں