پنجاب حکومت میں تبدیلی کے بعد اسحاق ڈار کی واپسی بھی موخر

لاہور : پنجاب حکومت میں تبدیلی کے بعد اسحاق ڈار کی واپسی بھی موخر ہو گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتے لندن سے اسلام آباد آنا تھا۔اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے نظرثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک واپسی موخر کی۔اسحاق ڈار کو سفر کے لیے طبی بنیادوں پر بھی درست قرار دیا گیا تھا۔
قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کو وطن واپس آنے کے بعد وزارت خزانہ کا قلمدان سونپنے سے متعلق اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکا۔ن لیگ کی سینئر قیادت مفتاح اسماعیل کو بطور وزارت خزانہ دیکھنا چاہتی ہے۔ضمنی انتخابات کے نتائج آنے تک اسحاق ڈار کی واپسی موخر کر دی گئی ہے۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق وزیر خزانہ کی وطن واپسی اور ان کے عہدے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں