ریلیف کمشنر پنجاب زاہد زمان کی پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر آفس آمد

لاہور:ریلیف کمشنر پنجاب زاہد زمان کی پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر آفس آمد ،ریلیف کمشنر پنجاب زاہد زمان نے حالیہ بارشوں سیلاب و ریلیف کیمپس اورامدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عثمان خالد،ڈائریکٹر آپریشن خالد مسعود فاروکہ سمیت کمشنر ڈی جی خان،ڈی سی ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور ڈی سی راجن پور بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے،کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہل ٹورنٹ میں زیادہ بارشوں کے باعث نہروں کے بند ٹوٹے، ڈی جی خان ڈویژن میں زیادہ نقصان ہوا،ڈی جی خان ڈویژن کے برساتی نالوں میں 40 سال بعد اتنا زیادہ پانی آیا.

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر ڈی جی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں کی سرکاری عمارتیں فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دی گئی ہیں،انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلابی پانی اترتے ہی نقصانات کا تخمینہ شروع کردیا جائیگا،رود کوہیوں کے سیلاب زدہ علاقوں سے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔اس موقع پر ریلیف کمشنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی علاقوں میں حکومت پنجاب کا پورا فوکس ہے اور ارکان اسمبلی ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، تمام افسران ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں

سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،کوتاہی پر زیرو ٹالرنس ہے، ریسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں،ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپاننڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس مشینری،فنڈز وافر موجود ہیں،ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے،تمام سطح پر مکمل وسائل موجود ہیں مزید کیلئے پی ڈی ایم سے رابطہ کیا جائے،حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے وسیع فنڈز جاری کیے ہیں،حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عثمان خالد نے ریلیف کمشنر پنجاب زاہد زمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں 181 موضع جات متاثر ہوئے ہیں،37 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں،

جن میں 3 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں ،مختلف واقعات میں ڈی جی خان ڈویژن میں 301 افراد زخمی جبکہ 09 کی اموات ہوئیں ہیں،فلڈ ریلیف کیمپس میں بجلی،جنریٹر پنکھوں اور واش رومز کا انتظام موجود ہے،ریلیف کیمپس میں قائم موبائل یونٹس میں آپریشن تھیٹر کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے،پینے کے صاف پانی سمیت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ بدستور موجود ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور انتظامات مکمل رکھنے کی تلقین کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں