یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد : ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ جنگ کی ایک رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے اگست میں عوام پر ایک بار پھر پیٹرولیم بم گرائے جانے کا امکان ہے اور یکم اگست 2022ء سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
صنعتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے تاہم اگر حکومت کی جانب سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی بڑھائی جاتی ہے تو اس صورت میں پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ ادھر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کے لیے ڈیلرزمارجن پر نظرثانی کی تجویز منظور کرلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں، موبائل، ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں