آصف علی زرداری نے اگلے ہدف پر کام شروع کردیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اگلے ہدف پر کام شروع کردیا۔ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر حلیف جماعتوں کے تعاون سے چیئرمین سینٹ کا عہدہ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت آصف علی زرداری سینئر پی پی رہنماء سید یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینٹ بنوانے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کو گرین سگنل دے دیا ہے اور چیئر مین سینٹ کے عہدے کے حصول کے لیے ممبران سینٹ کے ساتھ لابنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد جیسے ہی ہوم ورک مکمل ہوگا تو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں