آرمی چیف کی امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے ٹیلیفونک رابطے سے قبل وزیراعظم سے مشاورت

اسلام آباد: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آئی ایم ایف سے فنڈز کے جلد اجراء کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی واضح اجازت کے بعد ہی امریکی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔سینئر صحافی انصار عباسی کی جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان معاشی صورتحال پر بات ہوئی تھی اور اسی بات چیت کے دوران کچھ اقدامات پر اتفاق ہوا تھا۔
دیگر اقدامات کے علاوہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ آرمی چیف امریکی حکومت سے رابطہ کریں اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے درخواست کریں کہ آئی ایم فنڈز جلد پاکستان کو فراہم کیے جائیں۔آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد وزیراعظم کو مطلع کیا۔سویلین اور ملٹری قیادت نے اس بات پر بات کی کہ ملک کی معیشت کو بحران سے کیسے نکالا جائے،رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ سے رابطہ ان آپشنز میں سے ایک تھا جس کے حوالے سے پاکستانی حکام ملک کی معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں