پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی

کراچی:بلوچستان پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہے کہ پولیس کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسی گوٹھ سے ملا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت دیگر 4 افسر بھی سوار تھے۔ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوئے کئی گھنٹے ہو گئے ہیں، تلاش کا آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، دوران پرواز ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا۔

ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں