راولپنڈی: مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس پر راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کا سراغ لگالیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدرسہ راولپنڈی میں واقع ہے جس کے مہتمم کا نام مری میں فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد کا شکار متاثرہ بچے کو تلاش کرکے کارروائی کررہے ہیں، مدرسہ ایک کمرے اور تین ہالز پر مشتمل ہے جس میں تیس طالب علم رہائش پذیر ہیں۔