مجھے کچھ ہوا تو پی ٹی آئی ذمہ دار ہو گی

لاہور: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو پی ٹی آئی ذمہ دار ہو گی۔چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے کے بعد سیکیورٹی بھی مانگ لی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نہیں حقائق کو مدِنظر رکھ کر فیصلہ سنایا۔جب کہ مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق حقائق پر مبنی فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔
مسلم لیگ (ن) کی اراکین اسمبلی حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دبا ئوکو مسترد کردیا،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات لگائے، اس کے باوجود چیف الیکشن کمشنر نے صبر و تحمل کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین بھی نہیں رہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62 کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں