معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی وجہ بتا دی

اسلام آباد : معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی وجہ بتا دی ۔ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں تقریبا 12 روپے کی کمی ہوئی ہے۔اسی حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے اعلان کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ڈالر نیچے آیا ہے۔
معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال تھی، میٹنگ کی تاریخ کا سامنے آنا ایک بڑی ڈولیمنٹ ہے۔بورڈ میٹنگ کے بعد 1.2 بلین ڈالر آئیں گے جس کے بعد ہی تمام دوست ممالک سمیت دیگر بینک پیسے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں ہمارے پاس ڈالرز زیادہ ہوں گے۔ایک اچھی چیز یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو رہی ہے۔
جب کہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر امپورٹس کم کرنے کا بھی اثرا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں