بھارت میں طلبہ کی بلاوجہ رونے اور چیخنے کی چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت کے ایک سرکاری اسکول کے طلبہ کے ایک گروپ کی بغیر کسی وجہ کے رونے اور چیخنے کی ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں ایک سرکاری اسکول کے طلبہ کے ایک گروپ کو بغیر کسی وجہ کے اپنے سر پیٹ کر زار و قطار روتے اور چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس واقعے نے والدین، اساتذہ اور اسکول حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، جبکہ طبی ماہرین کی ٹیم نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ابھی تک اس واقعے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق ایسے واقعات ماس ہسٹیریا کی وجہ سے بھی پیش آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں