تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے

اسلام آباد : تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن حکام آمنے سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو الیکشن کمیشن میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی صورتحال پر حکام کو آگاہ کیا اور کہا کہ کسی کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی الیکشن کمیشن میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح ہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔
تحریک انصاف پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور قرارداد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی، جبکہ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں