سیلابی اضلاع میں ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے.فیصل فرید

ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سیلابی اضلاع میں ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی علاقوں میں 13 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور آج تک پی ڈی ایم اے کی جانب سے 4798 گھرانوں کو ایک ماہ کے لیے خشک راشن کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں، 1516 افراد فلڈ ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر ہیں،فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو کھانے سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں اور سیلاب متاثرین کے جانوروں کے چارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بحالی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں،تمام ادارے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں،سروے کو ہر صورت شفاف بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں