آصف علی زرداری نے دونوں بھائیوں کو لڑوایا؟ سالک حسین سے سوال

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔اسی حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کے خلاف ڈسپلن ایکشن لیا جائے گا،10 اگست کو الیکشن جو ہونے جارہاتھا اس کو روک دیا گیا ہے۔ہم پر بیہودہ الزامات لگا کر ق لیگ کے صدر کو ہٹانے کی کوشش کی۔
ق لیگ کے صدر کو غیرقانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی۔غیرقانونی طور پر ق لیگ کا اجلاس بلایا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملہ اسٹیٹس کو کر دیا گیا ہے۔انہیں ہم سے رابطہ کرنا چاہئیے،ڈسپلن ایکشن لیا جائے گا۔کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔سالک حسین سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف علی زرداری نے دونوں بھائیوں کو لڑوایا؟۔
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا، کچھ عرصہ قبل دونوں بھائی ایک پیج پر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں