پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملکی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا حتمی سمری ایک روز میں وزارت خزانہ بھجوائے گا۔اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں