us dollar

انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں گراوٹ جاری

کراچی: ڈالر کی بے قدری جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا،اور روپیہ مزید مستحکم ہو گیا۔ ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا،انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 38 پیسے سستا ہوا،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 215 روپے 50 پیسے ہوگئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے مزید کم ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے ہو گیا۔ قبل ازیں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہوا،ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں