تحریک انصاف کی قیادت کاشہباز گل سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف کی قیادت نے آخر کار شہباز گل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 3 وفود الگ الگ شہباز گل سے جیل میں ملاقاتیں کریں گے،پی ٹی آ ئی کا پہلا وفد علی نواز اعوان کی قیادت میں اڈیالہ جیل کر شہباز گل سے ملاقات کرے گا۔

سابق چیف وہپ عامر ڈوگر دوسرے وفد کی قیادت کریں گے، جبکہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شہزاد وسیم تیسرے وفد کی قیادت کریں گے،اورجیل میں شہباز گل سے ملاقات کریں گے۔ ادھر اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر ابتدائی سماعت ہوئی۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پراسکیوٹر کی جانب سے کیس کو طویل کیا جا رہا ہے،انہیں معلوم ہے کہ ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے آ ج لگی ہوئی ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ آج 1 یا 2 بجے درخواست ضمانت پر سماعت رکھ لیں،ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں اور نہ پختہ ثبوت لا رہے ہیں۔ پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے بتایا کہ مجھے حکم ملا ہے پرسوں تک سماعت ملتوی کی ہے،ہمیں درخواست ضمانت کی کاپی بھی ابھی تک نہیں ملی۔ ڈی ایس پی لیگل حسن رضا نے کہا کہ ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کو ہدایت کی کہ اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو دلائل دے دیں،فیصل چوہدری نے کہا کہ میں دلائل دیتا ہوں تو سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل نہیں دئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں