گرومانگٹ لاہورمیں یوم آزادی پاکستان کی پروقارتقریب

لاہور: یوم آزادی پاکستان کی پروقارتقریب گرومانگٹ لاہور میں منعقد ہوئی اس موقع پر آل پاکستان ہوٹلز گیسٹ ہاؤسز ٹورازم ایسوسی ایشن کے صدر گلریز خٹک فراز خٹک حامد جاوید اعوان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے کیک کٹنگ کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلریز خٹک نے کہا کہ 14 اگست گولڈن جوبلی پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کے نام پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے.

جنہوں نے بے مثال قربانیاں دے کر برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کی صورت میں ایک الگ خط ارض حاصل کرنے کا عظیم مقصد حاصل کیا انہوں نے کہا کہ اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں .

اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور جذبوں کا اظہار کرتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مفکر پاکستان علامہ اقبال اور ان تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے قیام پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے آگ اور خون کے دریا عبور کیے اور ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں آج ہم ایک آزاد ملک کی آزاد فضاؤں میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں