تحریک انصاف قیادت کے خلاف شنکجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے خلاف شنکجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداروں نے تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔امریکا برطانیہ سمیت جہاں سے بھی فنڈ آئے اب تحقیق ہو گی۔ایف آئی اے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے معاونت لے گا۔ایف آئی اے ممالک کی کمپنیز و شخصیات بارے معلومات حاصل کرے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق امریکن ایف بی آئی،برطانیہ و دیگر ممالک کے اداروں سے مدد لی جائے گی۔تحقیقات ابھی ریکارڈڈ اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلے میں ہے۔سینئر افسر ایف آئی اے کے مطابق دوسرے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔عمران خان اور اسد عمر کو بھی اکاؤنٹس تفصیلات سے متعلق ایف آئی اے خط لکھے گا۔
دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا،اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں