سکیورٹی فوسز کا شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں آپریشن

راولپنڈی : سکیورٹی فوسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حافظ گل بہادر گروپ کا دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسزکے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ماراگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں