پاک افغان کرکٹ میچ، لیڈز میں ہنگامے، افغان تماشائیوں کا پاکستانیوں پر حملہ،ایک پاکستانی شدید زخمی،دو افغان گرفتار‎

لیڈز:گراؤنڈ کے باہر افغان تماشائیوں نے پاکستان کے خلاف جلدوکٹیں گرنے پر طیش میں آکر جشن منانے والے پاکستانیوں پر حملہ کردیا۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیااس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستانی تماشائی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے گراؤنڈ کے باہر موجود تھے اور افغان بلے باز کی تیسری وکٹ گرنے پر پاکستانی تماشائی خوشی منا رہے تھیاسی دوران طیش میں آکر افغان تماشائیوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی نوجوان پر تشدد شروع کردیا۔ جس سے ایک پاکستانی شدید زخمی ہوگیا پولیس نے دو افغان تماشائیوں کو گرفتار کرکے گراؤنڈ کےباہر لگی بڑی سکرین بند کردی، افغانیوں کی وکٹیں جلد گرنے پر گراؤنڈ کے اندر بھی افغان تماشائی پاکستانی تماشائیوں سے الجھ پڑے نعرے بازی پر ایک دوسرے سے دھکے توکار انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے افغان تماشائیوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے سٹیڈیم کے مرکزی دروازے سے تمام تماشائیوں کو ہٹا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں