شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانے پینے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانے پینے کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں شہباز گل کو پمز ہسپتال کے کمرے میں جوس اور فروٹ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ہسپتال ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔
اس سے پہلے بھی شہبازگل کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں،عملے نے شہباز گل سے پوچھا کہ مٹن کھالیں گے؟ اس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ کچھ بھی لا کر دے دو،اس وقت جو بھی کھانے کیلئے دیں گے میں کھا لوں گا۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں ہشاش بشاش اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں