دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے انکی اہلیہ طلاق لینےکی خواہشمند،شہزادی حیااس وقت کہاں روپوش ہیں؟سراغ مل گیا

اسلام آباد: برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ لندن میں روپوش ہیں، اخبار نے اپنی رپورٹ میں خاندانی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ شہزادی حیا الحسین طلاق کی خواہش مند ہیں، وہ پہلے جرمنی فرار ہوئی تھیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی دائر کی تھی، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جرمن سفیر نے دبئی سے فرار ہونے میں شہزادی حیا کو مدد فراہم کی تھی، جرمن حکام نے شہزادی کو واپس بھیجنے کیلئے شیخ محمد بن راشد کی درخواست بھی رد کر دی تھی، اس معاملے کے باعث دونوں ملکوں کے تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں