عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا

اسلام آباد : ‏وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہو ۔چاہتے ہیں عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیں ۔عمران خان جس جیل میں رہنا چاہیں گے ان کو اس جیل میں رکھا جائے گا ۔اسلام آباد میں کسی جگہ کو سب جیل قرار دیا جاسکتا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ مزید آسان ہو گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف دہشت گردی کےمقدمے میں کسی اضافی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔عمران خان کے الفاظ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔کوشش ہے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہو۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے لیے سہولتوں کے باوجود جیل میں رہنا بہت مشکل ہوگا۔
خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو عمران خان کی طرف سے دھمکیاں دینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں