ہم نے اللہ کے گھر میں شہباز گل کے لیے دعا مانگی، رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا انکشاف

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللّٰہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں، وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لیے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ رانا ثنائ پر تشدد کروانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں اور پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں رانا ثناء اللہ کی حوالات میں چینی پھینک دی جاتی تھی، شوہر پر تشدد ہوتا تھا تو وہ گھر آکر بتاتے نہیں تھے۔وفاقی وزیر داخلہ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔اٴْن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے، دراصل پی ٹی آئی رہنما کو ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں