سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے،مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوں۔پنجاب اور کے پی حکومتیں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائےمشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان وزیراعلیٰ کے پی کے کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈی آئی خان پہنچے ہیں وہاں سے سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک کا بھی دورہ کیرں گے۔جبکہ عمران خان کا آج جنوبی پنجاب کا دورہ خراب موسم کے باعث موخر ہو گیا،عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہوا۔

عمران خان اور پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کرنا تھا اور روجھان میں شمش آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا تھا تاہم بتایا گیاکہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان اور پرویز الٰہی کا دورہ روجھان ملتوی کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں