آدھا پاکستان ڈوب گیا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی وفد کے ہمراہ کینیڈا چلے گئے

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو ایسے وقت میں کینیڈا کا دورہ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے جب آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں نہ رک سکیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 17 بچے،10 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جبکہ اب تک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937 ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 16، سندھ میں 13، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ سیلاب اور بارشوں کیباعث 50 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد سیلاب اور بارشوں کے دوران زخمی افراد کی تعداد1343 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 85 ہزار 897 جانور مرگئے جس کے بعد ملک بھرمیں مرنے والے جانوروں کی تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 995 ہوگئی۔

ادھر 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 15 پلوں اور ملک بھرمیں 145 پلوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 70 ہزار 328 گھر متاثر ہوچکے ہیں۔سیلاب زدگان بےیارو مدگار ہو چکے ہیں، کھانے کے لیے روٹی نہیں ہیں، گھر اور سامان بھی سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں۔سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے بچے بچا لیے باقی سب کچھ کھو دیا۔

اس تمام صورتحال میں راجہ پرویز اشرف کو کینیڈا میں سیر سپاٹے کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔راجہ پرویز اشرف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں کینیڈا کے نیاگرا فال پر دیکھا جا سکتا ہے۔صارف کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی حالت یہ ہے کہ بقول ایک وزیر حکومت کے ہمارے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں۔قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سرکاری خرچ پر وفد کے ہمراہ گھوم پھر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں