بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے ان سے بجٹ سے متعلق سوال پوچھا کہ زرداری صاحب بجٹ پاس ہوگیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بجٹ پاس نہیں بلکہ بلڈوز ہوا ہے اور یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، سلیکٹڈ لوگ ہیں، انہیں میں کیا سمجھاؤں۔

واضح رہے قومی اسمبلی نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی تھی اور فنانس بل 2019 کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں