پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 246 افراد کو ریسکیو کر لیا

راولپنڈی: پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 246 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹرز کی 62 پروازیں ہو چکی ہیں، آئی ایس پی آر۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی: پاک فوج کی فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹرز کی 62 پروازیں ہو چکی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 246 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، سات فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے راشن اور امدادی اشیا تقسیم کی جا چکی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین سیلاب میں 7845 راشن بیگز اور 1600 خیمے تقسیم کیے گئے ہیں جب کہ میڈیکل کیمپس میں اب تک 29 ہزار 205 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے تحت آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سنٹر فوج کی سطح پر کام کر رہا ہے، فارمیشنز ایریا میں امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کے لئے 217 کولیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں