وزیراعظم کا بابراعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور بنایا جائے گا اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کردیا جائے گا۔

آئین کے تحت کابینہ میں پانچ مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت حفیظ شیخ،ڈاکٹر عشرت حسین ، ملک امین اسلم، عبدالرزاق داود اور ارباب شہزاد مشیر کے عہدے پر کام کررہے ہیں، بابراعوان کو مشیر کا عہدہ دینے کے لیے ایک مشیر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں