بڑا سیاسی دھماکہ، شہبازشریف کا پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کا ا علان کیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرچکی کہ راناتنویرپی اے سی کے چیئرمین ہوں گے،میں پارٹی کے فیصلے کاپابندہوں،انہوں نے کہا کہ پارٹی خواجہ آصف کے پارلیمانی لیڈرہونے کافیصلہ بھی کرچکی ہے۔دریں اثنا پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ بحث کے پہلے چار دن ضائع کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ارکان نے ایوان کو مچھلی منڈی بنائے رکھا۔ انہوں نے کہاکہ تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں ایسا حال حکومتی بنچوں کا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر جو سنسر شپ لگائی اسکی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں