پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کوششیں

راولپنڈی : پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے 200 ہیلی کاپٹرز نے پرواز بھری۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1991 پھنسے افراد کو نکالا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 162 اعشاریہ 6 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا ہے،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن اور ادویات پہنچائی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں 147ریلیف کیمپ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں امدادی سامان جمع کرنے کےلئے 221 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں اور ان پوائنٹس پر1350 ٹن سے زائد خوراک،ادویات اور دیگر غذائی اشیاء جمع کی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں