گجرات میں عظیم الشان جلسہ..محسن گجرات کا فقید المثال استقبال

اہل گجرات نے دیدہ و دل فرش راہ کر دیے
محسن گجرات کا فقید المثال استقبال

رپورٹ: حامد جاوید اعوان

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کنجاہ ہاؤس آمد پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے عمران خان کا خیر مقدم کیا
سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سابق ناظم چودھری ریاض اصغر، اسد عمر،،فیصل جاوید، شبلی فراز،حافظ فرحت عباس، صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا

چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے اقدامات سے آگاہ کیا عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صاحب۔۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آپ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

آپ کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات کو ہر سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت نے مربوط انداز سے ریسکیو اینڈ ریلیف کام کیا۔پاک فوج، پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کی مشترکہ کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آنے ہیں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے کہا کہ آپ کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی آبادی کاری کا کام بھی بطریق احسن پورا کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ‏گجرات میں میڈیکل کالج بھی شروع ہو چکا ہے،

انہوں نے کہا کہ سب سے کم ڈیم پاکستان نے بنائے ہیں،اسی لئے سارا پانی سمندر میں جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان میں ڈیم تعمیر کرنے کا پروگرام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا ‏جبکہ حمزہ نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور کہا کہ ووٹ دینے کے وقت ہمیں یاد رکھنا،‏کالا باغ ڈیم عمران خان کے علاوہ کوئی اور نہیں بنا سکتا،‏عمران خان دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے‏ انشاءاللہ الیکشن کے بعد کالا باغ ڈیم بنانے پرزور دیں گے،

‏وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لوگ پانی کے اوپر سیاست کر رہے ہیں، جبکہ ‏عمران خان متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اور لوگ انہیں سیلاب متاثرین کیلئے پیسے دے رہے ہیں اور ان کی عوامی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ عمران خان ایک دن میں 10 جلسے بھی کر سکتے ہیں،گفتگو کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بننے سے سیلاب کا مسئلہ حل ہوگا اور بجلی بھی پیدا ہوگی‏ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، ‏ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو پیٹرول 150 روپے اور ڈیزل 145 روپے تھا، انہوں نے کہا کہ ‏ جلسے نے گجرات میں جلسوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، ‏قوم میں شعور آ چکا ہے اس کے بعد انقلاب آئے گا،‏ عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، ‏

مجھے معلوم ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں، ‏غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان اقبال کے شاہین بن سکتے ہیں، ‏قائداعظم ایک غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے، ‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ عزت پیسے سے نہیں مل سکتی ، ‏دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، انقلاب حقیقی آزادی کیلئے لانا چاہتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف ‏کوئی مانگنے والا آئے تو مجبوری بتا کر ہی پیسے مانگتا ہے، واپس نہیں کرتا، ‏ہم ایک عظیم قوم ہیں لیکن سب سے پہلے ہمیں خود کو آزاد کرنا ہے، ‏سب سے پہلے ہم نے اس ملک کے انصاف کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، ‏چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ‏ہم نے اپنے لوگوں کو حقوق دینے ہیں،‏وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے، ‏اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے،‏

حقیقی آزادی میں ہم نے کمزروں کو تحفظ دینا ہے، عمران ‏روس مجھے کم قیمت پر تیل دے تو میں کیوں نہ لوں،‏یہ روس سے سستاتیل نہیں لیں گے کیونکہ امریکا ناراض ہوگا، ‏جنہیں مسلط کیا گیا ہے انہیں جو آرڈر ملے گا وہ کریں گے، ‏میری حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ان کے ساتھ لفافہ لینے والے صحافی، لفافی ملے ہوئے تھے۔ پیسے لے کر ضمیر بیچنے والے۔اگر دنیا سے عزت کرانی ہے تو پہلے اپنی عزت خود کرو،ہمارے ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی کیوں کہ چیری بلاسم وزیراعظم ہے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، کبھی اوپر نہیں جا سکتے- بلاول نے ڈرانے کیلئے مہنگائی مارچ کیا بولے عمران خان کی کانپیں ٹانگیں گی، شہباز شریف ہر روز کہتے تھے تم آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہو، م اپنی عزت نہیں کرتے اس لئے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی،

عمران خان امپورٹڈ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئی تھی، پہلے مشرف نے انہیں این آر او دیا اور ان کےکیسز معاف کیے، ‏ہم پر الزام لگانے والےخود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے، جب PTI حکومت تھی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر تک جا پہنچی تھی پھر بھی ہم نے پیٹرول کی قیمت 150 روپے تک رکھی آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہو کر 96 ڈالر ہو گئی ہےلیکن ن لیگ حکومت 236 روپے پر کیوں پیٹرول دے رہی ہے؟ سستا کیوں نہیں کرتے سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏گجرات والوں پر احسان کیا جائے تو وہ کیسے یاد رکھتے ہیں اس کا ثبوت انہوں نےگجرات جلسے میں دیا ہے پاکستان میں واحد سیاسی رہنما عمران خان کی سب سے زیادہ حکومت ہے – شہباز شریف کی حکومت صرف اسلام آباد میں ہے –

پی ڈی ایم مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی-انہوں نے کہا کہ الیکشن میں گجرات کو موقع دیں، میانوالی سے زیادہ لیڈ ملے گی- پوری یوتھ عمران خان کی شیدائی اور فین ہے -چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گجرات کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی-

٭عمران خان نے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کو تاریخ ساز جلسے پر خراج تحسین پیش کیا اور جلسے کیلئے بہترین انتظامات کو سراہا-٭ جلسے کے لئے گجرات میں جشن کا سماں تھا-٭ ظہور الہی سٹیڈیم کے باہر شہریوں کے لئے مفت حلوہ پوری، نان چنے کا اہتمام کیا گیا-٭ شہریوں کی بڑی تعداد نے فری ناشتہ کیا اور دوپہر کا کھانا کھایا٭ ایک محتاط اندازے کے مطابق ظہور الٰہی سٹیڈ یم کے اندر اور باہر تقریبا 2 لاکھ سے زائدافراد موجود تھے-

جلسہ گاہ مقررہ وقت سے قبل ہی کھچا کھچ بھر گئی- لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سڑکوں پر لگائی گئی بڑی سکرینوں پر جلسے کی کارروائی دیکھی-٭ عمران خان، چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کنجاہ ہاؤس سے ظہور الٰہی سٹیڈیم کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں سڑک کے دونوں اطراف شہریوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور گاڑیوں پر پھول نچھاور کئے-

پوری جلسہ گاہ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی-٭ شہری اپنی چھتوں پر کھڑے ہو کر اپنے ہر دلعزیز قائدین کی تقریریں سنتے رہے-٭ عمران خان، چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سٹیج پر پہنچے تو پورا پنڈال نعروں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے کھڑے ہو کر اپنے قائدین کا استقبال کیا-٭ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں عمران خان کو وزیر اعظم کہہ کر پکارا-

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے جلسے میں بھرپور شرکت پر خواتین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا- ٭وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے ایک موقع پر کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال شہباز شریف نے بند کیا جس پر میں نے کہا کہ دشمنی کرنی ہے تو میرے ساتھ کرو، غریب مریضوں کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہو-٭ پرویز الٰہی نے ایک اور موقع پر کہا کہ حمزہ گجرات میں طالبات کولیپ ٹاپ دینے آیااور کہا کہ آپ نے الیکشن میں ووٹ بھی ہمیں دینا ہے جس پر بچیوں نے کہا کہ ہم تمہیں کیوں ووٹ دیں ہم انہیں ووٹ دیں گے جنہوں نے گجرات یونیورسٹی بنائی-

اپنا تبصرہ بھیجیں