اپوزیشن نے پنجاب حکومت گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا۔انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون آ رہے ہیں اور نہیں پارٹی چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔اپوزیشن کی پنجاب حکومت گرانے کی کوششوں سے متعلق عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور جو لوگ پارٹی چھوڑیں گے نااہلی اُن کا انتظار کر رہی ہے ، اگر انہیں اپنی سیاست پیاری نہیں ہے تو بےشک پارٹی چھوڑ دیں۔

افتخار درانی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے پنجاب حکومت کو گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا تاہم اس پر عمل درامد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہم سیاسی میدان میں انہیں دوبارہ شکست دیں گے اور واپس حکومت قائم کریں گے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بیانیے سے ملک میں عدم استحکام کو روکنے اور وفاقی حکومت کو بچانے کے لیے ایک بار پھر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے لیے پنجاب کے حکمران اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی منظم کوششیں تیز کر دی گئیں۔

پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اور وزارتوں سے محروم ممبران صوبائی اسمبلی سے رابطے کرکے انہیں بڑی پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔مذکورہ ممبران نے پارٹی قیادت کو آگاہ کرکے چوکس کر دیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ، اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ چوپدری پرویز الہیٰ کو خط لکھیں گے۔اعتماد کا ووٹ لینے کے دوران پی ٹی آئی کی بعض خواتین اراکین اسمبلی ایوان میں حاضرنہ ہوں اس کے لیے درپردہ رابطے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں