انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو گیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 237 روپے ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں