مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے

لاہور: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم نواز اپنے والد سے کہہ رہی ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خان میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں۔ عمران خان نے جس سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرکے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ سے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو سکتا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے نوازشریف اور زرداری کے کہنے پر ای وی ایم نہیں آنے دی۔عمران خان نے کہا کہ آڈیو لیکس میں شہباز شریف، مریم نواز کو طریقے بتا رہے ہیں، مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے۔آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں۔ان میں شرم نہیں ہے تو ہمیں ان کو مستعفی کرانا ہو گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اشرافیہ ملک اور عوام کی نہیں اپنے فکر میں رہتی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی۔امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتاہے،امریکی نمائندہ کہتا ہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔سفیر کو کہا گیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر چیری بلاسم کو لے آئے تو پھر ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے۔

سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے ،20 لوٹے نکل آتے ہیں۔سندھ ہاوس میں چھوٹے لوٹوں میں بڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ہمارے اتحادی بھی ہمیں چھوڑ کرنا جانا شرو ع ہو جاتے ہیں۔علامہ اقبال اپنے شاعری میں ہندوستان کے نوجوانوں کو جگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

جب تک آپ غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے تب تک آپ اقبال کے شاہین نہیں بن سکتے۔اقبال کا شاہین تو وہ بنتا ہے جو اپنی ضمیر کی زنجیریں توڑتا ہے۔ہماری پرواز تب تک اوپر نہیں جا سکتی جب تک ہم آزاد نہ ہوں، انگریزوں سے غلامیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ میں تو روس جا کر بات چیت کرکے آیا تھا کہ سستا تیل اور گندم لیں گے لیکن امپورٹڈ حکومت کو روس سے تیل نہ خریدنے کاحکم دیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں