وزیر اعظم شہباز شریف آج شام پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔وزیر اعظم پریس کانفرنس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب کی صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سمیت اہم امور پر بھی گفتگو کریں گے۔ دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس مؤخر ہو گیا۔
کابینہ اجلاس کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس مؤخر کیا گیا، اجلاس میں آڈیو لیکس پر بریفنگ دی جانی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کوطلب کیا تھا، اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں