آڈیو لیکس، قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس موخر ہو گیا

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس موخر ہو گیا۔ کابینہ اجلاس کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس موخر کیا گیا، اجلاس میں آڈیو لیکس پر بریفینگ دی جانی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کوطلب کیا تھا، اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان نے خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کرنا تھا۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شرکت کرنا تھی۔جبکہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔

وزارت داخلہ نے ڈیٹا ہیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دیں، جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گذشتہ 6 ماہ سے تعینات اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات کرے گی۔

وزیر اعظم ہاؤس اور آفس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی۔ جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا۔جے آئی ٹی کو اختیار ہو گا وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون افسر وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں