آرمی چیف کی محمد بن سلمان کو سعودیہ کا پہلا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کا وزیراعظم شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مملکت کا وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں مملکت کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں