صدر عارف علوی کی وجہ سے اب تک لانگ مارچ نہیں ہو رہا

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونے والی گفتگو کی تصدیق کر دی، اب اس میں کوئی ابہام نہیں رہا۔جتنی آڈیو لیکس آ رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی ہیں۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی 140 گھنٹے کی گفتگو دستیاب ہے
۔
وزیراعظم کی اخراجات خود اٹھانے کی باتیں فراڈ ہیں، شہباز شریف غلط بیانی کر رہے ہیں۔شہباز شریف کے بس میں ہو تو یہ 10 سال الیکشن بھی نہ کروائیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات کی نہ تصدیق کر سکتا ہوں نہ تردید، انتخابات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔صدر عارف علوی کی وجہ سے اب تک لانگ مارچ نہیں ہو رہا، وہ کوشش کر رہے ہیں، صدر مملکت اگر ناکام ہو گئے تو لانگ مارچ کے علاوپہ ہماری پاس کوئی آپشن موجود نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو اچھی بات ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں ہونے والی گفتگو کی تصدیق کی دی ہے۔ یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، یہ ایک سکیورٹی لیپس ہے ، یہ ایک سوالیہ نشان ہے، کون پاکستان کے وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس میں ملنے آئے گا ، وہ بات کرنے سے پہلے 100بار سوچیں گے، یہ وزیراعظم ہاؤس کی بات نہیں بلکہ ریاست کی عزت کی بات ہے، میں نے نوٹس لے رہا ہوں، ہائی پاور کمیٹی بنا رہا ہوں جو اس معاملے کی تہہ تک پہنچے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں