کسی پر جھوٹا کیس نہیں بنائیں گے لیکن رانا ثناء اللہ کو عمر قید ہونی ہے،وزیر اعلٰی پنجاب

لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے اوپر جھوٹا کیس نہیں بنائیں گے لیکن رانا ثناء اللہ کو عمر قید ہونی ہے۔یہ لوگ ڈالر کو صحیح کرنے آتے ہیں اور پھر جاتے جاتے سارے ساتھ لے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی 21 سال حکومت رہی لیکن ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کرسکے۔
شریف برادران نے طویل عرصے حکمرانی کی مگر پنجاب میں کبھی کوئی بہتر کام نہیں کیا،شریف برادران چاہتے تھے کہ منصوبے کو کسی طرح بند کر دیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تقریب کے دوران تمام اضلاع میں موٹر بائیک ریسکیو سروس کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں 50 ریسکیو موٹر بائیک دے رہے ہیں۔

موٹر بائیک ریسکیو 1122 کا رسپانس 4 سے 5 منٹ میں ہو گا،5 نئے ڈسٹرکٹ میں بھی یہ سروس پہنچائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت آںے کے بعد شہباز شریف ایکسپوز ہوگیا،اس کا بھائی آیا تو آتے ساتھ پکڑا جائے گا۔چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرانے والے اپنی فکر کریں،پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں