وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے امکان کو رد کر دیا

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے امکان کو رد کر دیا۔وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے ملنے کا شوق نہیں،مونس الہٰی کی فیملی سے ملنے آیا ہوں۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہئے۔مجھے ان کے گھر کا بھی علم ہے،ایک ایک شخص کا علم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ پنجاب کے لانگ مارچ سے متعلق بیان کو نہ دیکھیں ، لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سیلاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کی الگ فورس بنا رہے ہیں، جو اسکول ، کالجز میں بھی روک تھام کرے گی۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی ۔ لانگ مارچ کے شرکا کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی تاہم سکیورٹی مہیا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں