پیپلز پارٹی نے عمران خان کو چن تخب وزیراعظم قرار دیدیا

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے عمران خان کو چن تخب وزیراعظم قرار دیدیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے ایک بیان میں کہاکہ ’’چن تخب وزیراعظم‘‘نے نیب کو مخالفین کے خلاف ہتھیار بنا لیا ہے،بزدل ترینوں کے آقا آصف زرداری کو نہیں جھکا سکے۔نیر بخاری نے کہاکہ آصف زرداری ماضی کی طرح پھر باعزت بری ہونگے،بلاول بھٹو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حقیقی عوامی ترجمان ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو روٹی روزگار چھت چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی روک نہیں سکتا۔نیر بخاری نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ حکمران خاندانوں کے بارے میں نیب نابینا اور اپاہج ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان خاندان کی ٹیکس چوری بے نامی ثابت شدہ جائیداد پر نیب بے اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ علیمہ خان کی دوسرے ملکوں میں چھپی جائیدادوں کا سامنے آنا نیب سے اوجھل ہے۔انہوں نے کہاکہ شوکت خانم کا چندہ دوستوں کی کمپنیوں میں غیرقانونی طور پر انویسٹ کرنا نیب کی پہنچ سے دورہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں