اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، عمران خان کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک

اسلام آباد : آڈیو لیکس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی۔عمران خان کو آڈیو لیکس میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے۔یہ نمبر گیم ایسا ہے نہیں،ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہو گیا۔اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی وقت ہے،اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔

میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میں نے میسج دینا ہے ، وہ پانچ بڑے اہم ہیں۔اس کو کہیں 5 اور سیکیور کر دے تو 10 ہو جائیں گے، گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔اس وقت قوم الارم ہوئی ہے،لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں۔اس لیے کوئی فکر نہ کریں یہ غلط ہے یا صحیح۔

کوئی بھی حربہ ہو۔ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں